Rs.500.00Rs.600.00

SKU: 9789695626221

کائنات کب اور کیوں پیدا ہوئی؟ بہت ہی پرانا سوال ہے، اتنا ہی پرانا جتنا کہ خود شعور انسانی۔ اب تک قطیعت کے ساتھ اس سوال کا جواب نہیں مل سکا ہے اور کون جانے...

  • Book Name: تخلیق کائنات | Takhliq e Qainat | ابن حنیف | Ibn Haneef
  • Author Name Ibn E Haneef
  • No. of Pages 192
  • URD- Urdu 2024 / 11 / 28

Tags: All Books, Criticism & Research, Science

Guaranteed safe checkout

amazon paymentsapple paybitcoingoogle paypaypalvisa

کائنات کب اور کیوں پیدا ہوئی؟ بہت ہی پرانا سوال ہے، اتنا ہی پرانا جتنا کہ خود شعور انسانی۔ اب تک قطیعت کے ساتھ اس سوال کا جواب نہیں مل سکا ہے اور کون جانے کہ ملے بھی کہ نہیں؟ سائنس دان اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر بھی کبھی کچھ کہتے ہیں اور کبھی کچھ مگر سائنٹیفک کلئے بھی تو زاویہ نگاہ کے ادنی سے اختلافات یا کسی اور انکشاف سے سر تا سر بدل جایا کرتے ہیں۔۔۔ ہمارے اسلاف  بھی تخلیق کائنات کے بارے میں سوچتے تھے، اور بڑی سنجیدگی سے سوچتے تھے ، انہوں نے ان اہم سوالوں کے جوابات بھی دیئے ، لیکن یہ جواب موجودہ سائنٹیفک طریقے پر نہیں تھے بلکہ وہ لوگ اپنے خیالات اور نظریات اس زمانے کے ماحول، ذہنی کیفیت اور مشاہدے کے مطابق کہانیوں اور افسانوں کے رنگ میں پیش کر گئے تھے اور کچھ زیادہ ترقی کر جانے پر نیم فلسفیانہ انداز میں بھی۔

 

ہم یہاں تکوین عالم کے متعلق فکر انسانی کے اس دور سے بحث کریں گے، جب خشک مسائل بیان کرنے کے لئے بھی کہانی اور افسانے کا سہارا لیا جاتا تھا، بادی النظر میں تو کسی کو شاید یہ کہانیاں بے سروپا معلوم ہوں ( مختلف موجودہ مذہبی بیانات بھی ذرا پیش نظر رہیں) لیکن نظر گہری ہو تو ان میں دلچسپی اور غور و فکر کی ایک دنیا سمٹی دکھائی دیتی ہے۔ ان میں ایسے اشارے کنائے نکات اور تفصیلات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آفرینش کے بارے میں وہ بڑے سنجیدہ اور ٹھوس نظریئے رکھتے تھے۔ میں بتانے کی ضرورت نہیں سمجھتا لیکن زیر نظر کتاب کے مطالعہ کے بعد موجودہ مذاہب عالم سے واقف ہر شخص با آسانی اس نتیجے پر پہنچ سکتا ہے کہ آج بھی کون کون سے مذہب ان قدیم نظریات اور عقائد سے متاثر چلے آرہے ہیں۔

نام کتاب: تخلیق کائنات

(قدیم عراقیوں اور یونانیوں کی نظر میں)

مصنف: ابن حنیف

صفحات: 192

Translation missing: en.general.search.loading