Rs.1,200.00Rs.1,400.00

NUSKHAHA HI WAFA فیض احمد فیض کا شمار ان ادیبوں میں ہوتا ہے جن کے قاری کی تعداد کبھی نہ گھٹی۔ ا ن کو میر، غالب، اقبال کے بعد سب سے زیادہ پڑھا جانے والا...

  • Book Name: نسخہ ہائے وفا
  • Author Name Faiz Ahmad Faiz
  • No. of Pages 730
  • URD- Urdu 2025 / 12 / 04

NUSKHAHA HI WAFA

فیض احمد فیض کا شمار ان ادیبوں میں ہوتا ہے جن کے قاری کی تعداد کبھی نہ گھٹی۔ ا ن کو میر، غالب، اقبال کے بعد سب سے زیادہ پڑھا جانے والا شاعرسمجھا جاتاہے۔ ان کی شاعری میں غم جاناں سے سرگوشی کے ساتھ ساتھ، انقلابی آواز کا جوش و خروش ہے۔ جب وہ ترقی پسند تحریک سے جڑے تو انہوں نے انقلابی شاعری شروع کی جو آگے چل کر ان کی پہچان بنی۔ ان کو انقلابی شاعر ہونے کی وجہ سے کئی بار جیل میں ڈالا گیا۔زندان نامہ اور حبسیات انہوں نے اسی جیل کی حالت میں ہی لکھے ہیں۔فیض احمد فیض شاعری میں ایک نئی روایت کے علمبردار ہیں۔وہ اگرچہ ترقی پسندیت کے علمبردار اور ترقی پسند تحریک کے بانیوں میں شامل ہیں مگر ان کے یہاں وہ شدت نہیں جو اس تحریک سے جڑے دیگر شعرا میں ہے۔ اس کی شاعری میں انقلاف آفرین رومانیت کا ایک بہتریں امتزاج پایا جاتا ہے۔سماجی مساوات و انصاف ان کے کلام کا اہم موضوع ہے۔ غزل کا مزاج عموما عاشقانہ ہوتا ہے مگر فیض کی غزلوں میں ان کے آئیڈیل سماجی انصاف کو ہی محبوب کا درجہ حاصل ہے۔ اس کلیات میں فیض کے آٹھ مجموعوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کے یہ مجموعےمختلف اوقات میں شایع ہوئے تھے ۔ مجموعے اس طرح ہیں نقش فریادی، دست صبا،زندان نامہ، دست تہہ سنگ، سر وادی سینا، شام شہر یاراں، مرے دل مرے مسافر، غبار ایام۔

Translation missing: en.general.search.loading