Rs.600.00

غزل کی طرف فیاض احمد سالک کی طبیعت زیادہ مائل ہے۔ سیدھے سادے مصرعے ، بظاہر شاہ سے مضامین، لیکن صاف پتا چلتا ہے کہ غزل کے نئے انداز اور لہجے سے بے خبر نہیں۔...

  • Book Name: Qutbain - قطبین
  • Author Name Fiaz Ahmed Salik
  • No. of Pages 119
  • URD- Urdu 2026 / 03 / 06

غزل کی طرف فیاض احمد سالک کی طبیعت زیادہ مائل ہے۔ سیدھے سادے مصرعے ، بظاہر شاہ سے مضامین، لیکن صاف پتا چلتا ہے کہ غزل کے نئے انداز اور لہجے سے بے خبر نہیں۔ اس سارنگی میں بہت کی نیرنگی ، دکھ اور تنہا روی دبی دبی آن بان سے موجود ہیں بلا رہی ہے مجھے دھوپ کی تمازت پھر میں ایک سایہ دیوار سے نکلتا ہوں نظموں میں بھی یہی اسلوب کار فرما ہے۔ ” پہاڑی لڑکی ایک مختصر افسانے جیسی نظم مگر دل کو چھو لینے والی ۔ ایک منظوم سلسلہ مختلف پیشوں پر ہے: ورق ساز، دھوبی ، دھنیے کی دکان ، نان بائی بہشتی ، موچی قلعی گر، نور باف، شیشه گر، رنگ ریز، عطرساز، ترکھان، آهن گر، قالین باف، کاتب شاید ہی اردو میں اس طرح کی نظمیں کسی نے کہی ہوں ۔ شہر آشوب کی صنف میں بہت سے پیشوں کا ذ کرو آجاتا ہے لیکن تباہ حالی کے پیرائے میں ۔ سالک کی نظموں میں ہم دردی اور ہنر مندی کی تحسین کی ایک زیریں رو ہے جو متاثر کرتی ہے۔ اپنے ہاتھ سے کام کرنے والوں کے لیے احترام ہے لیکن یہ احساس بھی کہ تیزی سے چولا بدلتی دنیا میں یہ فن مٹ چلے ہیں اور انھیں بھلا دیا جائے گا

Translation missing: en.general.search.loading