Rs.450.00

سعادت حسن منٹو کو اگر فحاشی کا غواص اعظم کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کیوں کہ وہ سماج میں پھیلی گندگی میں جب تک غواصی نہ کر لےاس کو افسانے کا مواد ہی...

  • Book Name: Upar Neeche Aur Darmiyan
  • Author Name Saadat Hasan Manto
  • No. of Pages 200
  • ENG- English 2026 / 01 / 03

Tags: Literary Fiction

سعادت حسن منٹو کو اگر فحاشی کا غواص اعظم کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کیوں کہ وہ سماج میں پھیلی گندگی میں جب تک غواصی نہ کر لےاس کو افسانے کا مواد ہی فراہم نہیں ہوتا ہے اور جب جب وہ افسانے کے مواد کے لئے غواصی کرتا ہے تب تب کوئی نہ کوئی در بہا اس کے ہاتھ ضرور لگ جاتا ہے۔ اس پر کئی بار فحش نگاری کی وجہ سے عدالت میں مقدمے چلائے گئے اتنی بار کہ وہ خود تنگ آچکا تھا۔ جب اس نے کہانی "اوپر نیچے اور درمیان" لکھی تو ایک بار پھر اس پر فحش نگاری کے تحت مقدمہ چلایا گیا اس بار وہ جھنجھلا گیا اور سیدھا عدالت میں جا کر یہ سوال کیا کہ مچکلہ و جرمانہ کی کتنی قیمت ادا کرنی ہے۔ در اصل منٹو کی شخصیت عجب قسم کی تھی وہ ہر تحریر سے لوگوں کو جھنجھوڑ دینا چاہتا ہے ۔ وہ اپنی ہر تحریر میں کچھ ایسا لانے کی کوشش کرتا ہے جس سے لوگ متحیر و ششدر ہو جائیں مثلا وہ چاہتا ہے کہ اگر کسی مردے کی مجلس ہو اور سب رو رہے ہوں تو وہاں جاکر زور کا قہقہ لگا دے تاکہ لوگوں کی توجہ اسی کی طرف مبزول ہو جائے اور لوگ حیران ہوں اسے دیکھ کر۔ یا سفید لباس میں ملبوس مجلس میں جا کر کیچڑ پھینک دے ۔اس مجموعہ میں اوپر نیچے اور درمیان جو کہانی ہے وہ ایک حقیقی کہانی ہے جسے منٹو جیسا جمورا کہیں سے سن لیتا ہے اور افسانے کی شکل دے دیتا ہے ۔ اس کے علاوہ بھی اس مجموعہ میں دلچسپ کہانیاں ہے خصوصا خطوط کی شکل میں جو دلچسپی سے خالی نہیں۔

Translation missing: en.general.search.loading