Rs.350.00

زیر نظر "سرکنڈوں کے پیچھے" سعادت حسن منٹو کے افسانوں کا مجموعہ ہے، جس میں تیرہ افسانے اور ایک مضمون شامل ہے۔ اور اس مضمون کا عنوان "منٹو" ہے جس میں ہمزاد بن کر، انہوں...

  • Book Name: Sarkandon Ke Peechhe
  • Author Name Saadat Hasan Manto
  • No. of Pages 135
  • ENG- English 2026 / 01 / 03

Tags: Literary Fiction

زیر نظر "سرکنڈوں کے پیچھے" سعادت حسن منٹو کے افسانوں کا مجموعہ ہے، جس میں تیرہ افسانے اور ایک مضمون شامل ہے۔ اور اس مضمون کا عنوان "منٹو" ہے جس میں ہمزاد بن کر، انہوں نے اپنی شخصیت سے پردے اٹھائے ہیں، اور اپنے فن اور شخصیت کے بارے میں نہایت حقیقت پسندانہ اور سچی بات کی ہے، اور ان نقادوں کا مذاق اڑایا ہے جو ان کی شخصیت اور افسانہ نگاری کے متعلق زمین آسمان ایک کرتے گومتے ہیں۔ افسانوں کے مطالعہ سے محسوس ہوتا ہے کہ تمام افسانے منٹو کا خاص اسلوب لئے ہوئے ہیں۔ منٹو کے افسانوں میں برے لگنے کی حد تک حقیقت نگاری ہوتی ہے۔ پلاٹ اور اسلوب ہمیشہ دلکش ہی ہوتے ہیں۔ ساتواں افسانہ "سرکنڈوں کے پیچھے" کے عنوان پر کتاب کا نام رکھا گیا ہے جس میں سماج میں پائی جانے والی ایک برائی کی منظر کشی کی گئی ہے۔ تمام افسانوں میں الفاظ کی مینا کاری کے بجائے سماج میں پائی جانے والی خرابیوں کی نشاندہی پر زور دیا گیا ہے۔

Translation missing: en.general.search.loading