Rs.2,700.00Rs.3,000.00

’آننا کارنینا‘ لیو تالستائے کا شاہکار ناول ہے جو 8 جلدوں پر مشتمل ہے اور آج بھی اس کی عصری معنویت حسب سابق قائم ہے۔ ناول اس دور کی یادگار ہے جب دنیا میں حقیقت...

  • Book Name: Anna Karenina (Urdu)
  • Author Name Leo Tolstoy
  • No. of Pages 766
  • URD- Urdu 2025 / 01 / 23

’آننا کارنینا‘ لیو تالستائے کا شاہکار ناول ہے جو 8 جلدوں پر مشتمل ہے اور آج بھی اس کی عصری معنویت حسب سابق قائم ہے۔ ناول اس دور کی یادگار ہے جب دنیا میں حقیقت پسندانہ تخلیقات کا شہرہ تھا۔ اس ناول کی تھیم بھی یہی ہے۔ مثلاً یہ ناول فریب، عقیدے، کنبہ، خاندان، شادی بیاہ، روس کا شاہی سماج، بے لگام خواہشات اور شہری بنام دیہی زندگی جیسے پہلووٴں سے معاملہ کرتا ہے اور اس ناول کے مرکز میں آننا اور گھڑسوار دستے کے خوبصورت افسر الیکسی کیریلووچ ورونسکی کے درمیان شادی کے علاوہ (extramarital) معاشقہ ہے جس نے سینٹ پیٹرسبرگ کے سماجی حلقوں میں کافی ہلچل پیدا کر دی۔ تالستائے کا یہ ناول قاری کو یہ سمجھنے کی ترغیب دیتا ہے کہ ہم اپنی آنکھوں سے چیزوں کو کیسے دیکھتے ہیں اور بعد میں انہیں کیسے یاد کرتے ہیں۔ لیو قاری کو ہمیشہ اس سچائی سے واقف رکھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم دنیا کو دیکھتے نہیں بلکہ ان دیکھا کر دیتے ہیں۔

Translation missing: en.general.search.loading