Rs.525.00Rs.700.00

کتاب: تعارف"گویا" جون ایلیا کا مجموعہ کلام ہے۔ جس میں ہلاکت خیز غزلوں اور نظموں کا ایسا امتزاج ہے کہ اس سے پہلے ان کے کسی مجموعہ میں نظر نہیں آتا۔ یہ وہ کلام ہے...

  • Book Name: Goya - گویا
  • Author Name Jaun Elia
  • No. of Pages 307
  • URD- Urdu 2024 / 12 / 05

کتاب: تعارف
"گویا" جون ایلیا کا مجموعہ کلام ہے۔ جس میں ہلاکت خیز غزلوں اور نظموں کا ایسا امتزاج ہے کہ اس سے پہلے ان کے کسی مجموعہ میں نظر نہیں آتا۔ یہ وہ کلام ہے جو ان کے دیگر مجموعہ کلام سے بالکل الگ ہے۔اس میں جون کی ان غزلوں اور نظموں کو درج کیا گیا ہے جو ان کے دیگر مجموعہ میں شامل نہیں ہیں۔ اس کے لئے مرتب نے بہت سے افراد کی مدد لی، خاص طور پر ان کے بھتیجے علامہ علی کرار نقوی سے جنہیں نے جون کا غیر مطبوعہ کلام جو ان کے پاس تھا وہ مہیا کرایا اور دیگر حضرات نے بھی اس کی ترتیب میں مدد کی ۔ اس مجموعہ میں کہیں پر جون اپنے مخصوص لہجے میں یہ کہتے ہوئے نظر آئینگے کہ، "حاکم وقت ہوا ہے، حاکم فطرت شاید/ ان دنوں شہر میں ، نافذ ہے خزاں کا موسم ۔" اور کہیں وہ کہتے ہیں کہ، "حالت حال کے سبب ، حالت حال ہی گئی/ شوق میں کچھ نہیں گیا ، شوق کی زندگی گئی ۔" گویا جون کی بہترین شاعری کا ایک خوصورت گلدستہ ہے جس میں رنگ برنگے پھولوں کی کثرت ہے اور جس کی خوشبو مشام جان کو معطر کئے بنا نہیں رہتی۔ سب جون ایلیا کے خواہشمند حضرات اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

Translation missing: en.general.search.loading