Rs.1,000.00

حافظ محمود شیرانی (1880ء - 1946ء) بلاشبہ ہمارے بے مثال محقق تھے۔ انھوں نے فن تحقیق کی مبتدیات یورپ کے محققین سے سیکھیں تھیں جہاں وہ گئے تو تھے بارایٹ لا کرنے لیکن سخت بیمار...

  • Book Name: Punjab Mein Urdu پنجاب میں اُردو
  • Author Name Hafiz Mahmood Shirani
  • No. of Pages 391
  • URD- Urdu 2026 / 01 / 03

Tags: Urdu Adab

حافظ محمود شیرانی (1880ء - 1946ء) بلاشبہ ہمارے بے مثال محقق تھے۔ انھوں نے فن تحقیق کی مبتدیات یورپ کے محققین سے سیکھیں تھیں جہاں وہ گئے تو تھے بارایٹ لا کرنے لیکن سخت بیمار پڑ گئے۔ مجبوراً نادر مخطوطات کی خرید و فروخت کا کام شروع کر دیا۔ کئی سال کے بعد ہندوستان واپس تو آگئے مگر کوئی ڈگری حاصل کیے بغیر ہی آئے تھے اس لیے یہ ان کی غیر معمولی علمیت تھی کہ پہلے اسلامیہ کالج لاہور میں ڈگری کے بغیر اُن کا تقرر ہو گیا۔ پھر اسی طرح پنجاب یورنیورسٹی میں لیکچرار مقرر ہو گئے ۔ فارسی ادب کی تحقیق میں اتنا شاندار کام کسی اور نے نہیں کیا لیکن ہمارے ہاں صحیح معنوں میں ان کی شہرت کا آغاز پنجاب میں اُردو“ سے ہوا جو اُردو لسانیات کا انتہائی اہم کام ہے۔ اس کتاب کی تفہیم میں لوگوں کو بہت غلط فہمیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے بالعموم یہ سمجھا جاتا ہے کہ حافظ محمود شیرانی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اُردو پنجاب میں پیدا ہوئی ہے اس لیے ان کے بارے میں یہ غلط نہی بھی ہے کہ وہ پنجابی تھے حالانکہ شاید کہ وہ پنجابی اچھی طرح بول بھی نہیں سکتے تھے۔ ان کے اس کام کا شخص یہ ہے کہ اُردو زبان کے مختلف مراحل میں ایک بڑا مرحلہ اس زبان نے پنجاب میں طے کیا اور یہ مسلمان عساکر کے ساتھ جنوب کی طرف گئی۔ اگر چہ مختلف ماہرین لسانیات نے اس کتاب سے شدید اختلاف کیا ہے مگر تمام ماہرین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ یہ لسانیات کے بنیادی اُصولوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے تحریر کی گئی ہے۔ ان سے اختلاف اپنی جگہ مگر ایسا کوئی نامور ماہر لسانیات اب تک نہیں گزرا جس نے حافظ محمود شیرانی کی علمیت سے اختلاف کیا ہو۔ اُردو لسانیات پر اب تک اس سے اہم تر کتاب اور کوئی نہیں لکھی گئی۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کے اس نظریے سے متفق ہونے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ لسانیات سے دلچسپی رکھنے والوں کو اس کا ایک ایک جملہ توجہ سے پڑھنا چاہیے اور اس کا نظری حصہ چونکہ زیادہ سے زیادہ صرف پچاس صفحوں پر مشتمل ہے اس لیے معاون کتابوں سے مدد لیے بغیر اسے براہ راست پڑھنا بہتر ہوگا۔ اس سے حافظ محمود شیرانی کا استدلال زیادہ آسانی سے سمجھ میں آجائے گا۔ ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا

Translation missing: en.general.search.loading