Rs.1,600.00

عظیم ناول ” جرم و سزا عالمی ادب کا کوہ نور ” دستوئیفسکی نے سائبیریا میں چار سال قید با مشقت میں گذارے۔ سائبیریا کی قید سے وہ اس شرط پر رہا کیا گیا کہ...

  • Book Name: Jarmon Saza - جرم و سزا
  • Author Name Fyodor Dostoevsky
  • No. of Pages 648
  • URD- Urdu 2026 / 01 / 03

Tags: Novlet

عظیم ناول ” جرم و سزا عالمی ادب کا کوہ نور ” دستوئیفسکی نے سائبیریا میں چار سال قید با مشقت میں گذارے۔ سائبیریا کی قید سے وہ اس شرط پر رہا کیا گیا کہ وہ اپنی خدمات فوج کے لئے وقف کر دے۔ ۱۸۵۹ء میں وہ تمام الزامات سے بری کر دیا گیا اور اسے پیٹرز برگ جانے کی اجازت دے دی گئی۔ دستوئیفسکی نے قید میں برائی کی حقیقت کو پا لیا تھا۔ ۱۸۶۱ء میں انار کیزم کی تحریک بہت زوروں پر تھی۔ دستوئیفسکی بھی اس سے متاثر ہوا انارکسٹ ہر چیز کے منکر تھے وہ ہر قانون توڑ دینا چاہتے تھے۔ وہ آئے دن حکومت کے بڑے عہدے داروں پر حملے کرتے تھے۔ ۱۸۶۵ء میں ایک طالب علم نے ایک بوڑھی عورت کو جو سود پر قرضہ دیتی تھی مار ڈالا اور عدالت میں بیان دیا کہ اس نے بوڑھی عورت کو قتل کر کے کوئی جرم نہیں کیا۔ بلکہ ہزاروں غریبوں کا بھلا کیا جو اس سے قرض لیتے تھے۔ یہ واقعہ دستوئیفسکی کے ذہن میں بیٹھ گیا اور اسی واقعہ کی بنیاد پر CRIME AND PUNISHMENT اُس نے عظیم ادبی شاہکار جرم و سزا لکھا۔ جس نے عالمی سطح پر ادبی حلقوں میں دھوم مچا دی۔ میٹھے جرم وسزا کو ایک عظیم ناول سمجھتا تھا۔ ٹالسٹائی نے جرم وسزا کو عالمی ادب کا پیش قیمت ہیرا قرار دیا۔ جب کہ جرم و سزا محض بیش قیمت ہیرا نہیں بلکہ عالمی ادب کا کوہ نور ہے۔ ڈاکٹر پروین کلو

Translation missing: en.general.search.loading